کم بولی ،سکیموں میں غیر معیاری مٹیریل کے استعمال کا خدشہ

کم بولی ،سکیموں میں غیر معیاری مٹیریل کے استعمال کا خدشہ

لاہور (عمران اکبر )بڈ کاسٹ کم ہونے سے ترقیاتی سکیموں میں لو کوالٹی مٹیرل استعمال ہونے کا خدشہ،لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی بڈ کاسٹ کم آنے پر ایڈمنسٹریشن کا اربوں روپے بچانے کا دعویٰ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کی 125 سکیموں پر بڈ کاسٹ 21 فیصد کم ریٹ پر آئی۔دستاویزات کے مطابق 28 ارب 38 کروڑ کی سکیموں کے ٹینڈرز کئے گئے ۔علامہ اقبال زون کی 66 سکیموں کی بڈ 19 اشاریہ 7 فیصد کم لگی۔واہگہ زون کی 44 سکیموں کی بڈ کاسٹ 20 اشاریہ 4 فیصد کم آئی۔عزیز بھٹی زون کی 21 سکیموں کی بڈ کاسٹ 21 اشاریہ 6 فیصد کم رہی۔یو سی 111 ہنجروال علامہ اقبال زون میں ترقیاتی کام کی بڈ کاسٹ 35 اشاریہ 7 فیصد کم رہی۔ یو سی 113 جوڈیشل کالونی 2 کی بڈ کاسٹ 35 فیصد کم رہی۔ شہر میں سینکڑوں ترقیاتی کام لو بڈ کی وجہ سے تعمیراتی مٹیریل سوئم درجے کا استعمال کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں