کارسرکارمیں مداخلت،8دکاندار،18ریڑھی بان گرفتار
مصطفی آباد (نامہ نگار) تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران کار سرکار میں مداخلت کرنے والے 8 دکانداروں اور 18ریڑھی بانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فاروق احمد نے سرکاری اہلکاروں کے ہمراہ مین فیروز پور روڈ پر اپنی دکانوں کے آگے تجاوزات قائم کرنے والے افراد شیخ نعیم ،ملک ذوالفقار لکی ،سیف علی ،غلام حیدر ،جمیل بابر ،محمد پرویز ،سلمان مغل ،جمیل بابر کے تھڑوں کو مسمار کردیا اور ریڑھی بانوں اکرم ، ساجد ،فرمان ،غلام حیدر،علی رضا ،شفیق ،عمیر ،علی نواز ، عدیل ،علی حمزہ ،خالد ،نوید ،صدیق ،عباد علی ،آصف ،احمد یار ،احسان اور امجد علی کو شارع عام پر کھڑے ہوکر پھل بیچنے پر سختی سے وارننگ دی ، جس پرمذکورہ افراد نے میونسپل کمیٹی کے عملہ کیساتھ بدتمیزی کی اور کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ریڑھیوں کو ہٹانے سے انکار کردیا ،چیف آفیسر نے پولیس کی نفری طلب کر لی اور تمام افراد کو گرفتار کرکے اُن کیخلاف مقدمات درج کروادیئے۔