سکولوں ، اتھارٹیز کی کارکردگی جانچنے کیلئے طریقہ کار تبدیل کرنیکافیصلہ
لاہور(خبر نگار)سکولوں اور ایجوکیشن اتھارٹیز کی کارکردگی جانچنے کیلیے طریقہ کار میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سکول سربراہان اور ایجوکیشن اتھارٹیز افسران کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا،محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سکولوں سربراہان اور ذیلی اداروں کو ہدف دے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہداف غیر حقیقی ہونے کی وجہ سے تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ۔ کے پی آئیز میں تبدیلی کے لیے خصوصی کمیٹی بنا دی گئی ،ڈائریکٹر مانیٹرنگ کی مشاورت سے نئے کے پی آئیز تیار کی جائیں گی ،کے پی آئیز کے 100 نمبرز مقرر کیے گئے تھے۔