تجاوزات کنٹرول، افسروں کی خدمات دینے سے معذرت
لاہور (عمران اکبر) لاہور کی بڑی 65 سپر مارکیٹس و بازاروں میں تجاوزات کنٹرول کرنے والے 17 ویں گریڈ کے افسران نے ایم سی ایل لاہور ریگولیشن برانچ میں خدمات دینے سے معذرت کرلی۔
پانچ بڑے زونز میں افسران و عملہ کی قلت ہوگئی ،18ویں گریڈ کے ڈپٹی سی او گلبرگ کاشف جلیل کے پاس ایم او ریگولیشن سمیت پانچ زونز کے اضافی چارج موجود،شہر میں تجاوزات آپریشن سست روی کا شکار ۔ ذرائع کے مطابق ریگولیشن انتظامیہ کی طرف سے سیکٹری بلدیات کو خالی آسامیاں پر کرنے کے لئے بارہا خط لکھے گئے ۔لاہور کے سب سے بڑے داتا گنج بخش زون میں زیڈ او آر کی پرکشش اسامی 5 ماہ ،راوی زون زیڈ او آر پرکشش اسامی 8 ماہ ،شالامار زون ایک ماہ جبکہ واہگہ زون میں 8 ماہ سے زیڈ او آر کی اسامی خالی ہے ۔سمن آباد میں بھی زیڈ او آر کی تعیناتی نہ کی جا سکی۔داتا گنج بخش زون میں 17ویں گریڈ کے ریاض گجر نے کام کرنے معذرت کی۔راوی زون میں 18ویں گریڈ کے آفیسر نے کام کرنے سے معذرت کی ۔شامار زون میں پارس زبیر نے کام کرنے سے معذرت کی۔ سمن آباد زون کی زیڈ او آر حج کی چھٹیاں لیکر چلیں گئیں ،واہگہ زون میں زونل آفیسر ریگولیشن نورالصباح نے بھی کام کرنے سے معذرت کی ۔17ویں گریڈ کے پانچ افسران پر کرپشن ،بدانتظامی کے چارج تھے ۔ذرائع کے مطابق پانچ افسران کے خلاف چارج شیٹ تیارکی گئی ۔چارج شیٹ تیار کرنے پر افسران نے تبادلے کرا لئے ہیں۔