مالی سال کے آخر پر سکولوں کونان سیلری بجٹ جاری
لاہور(خبرنگار)فنڈز ضائع ہونے کے خدشے کو دیکھتے ہوئے محکمہ خزانہ نے مالی سال ختم ہونے سے چند دن پہلے سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں جاری 4 ارب اٹھاون کروڑ روپے جاری کیے گئے ۔مذکورہ فنڈز سکولوں کو چوتھی سہ ماہی کی قسط کی مد میں جاری کیے گئے تھے ،اب ایجوکیشن اتھارٹیز کو ان فنڈز کو رواں کی بجائے آئندہ سال خرچ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ،لاہور کو نان سیلری بجٹ کی مد میں15 کروڑ پچانوے لاکھ روپے جاری کیے گئے ،رواں مالی سال میں پنجاب کے 36 اضلاع کو این ایس بی کی مد میں چار اقساط جاری ہوئی ہیں، ان میں سے سکولوں میں عارضی اساتذہ کی تنخواہیں اور ٹیکنیکل لیبز کے لیے بھی خرچہ کیا گیا ہے ۔ سکولوں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کے این ایس بی میں اضافے کی بجائے کمی کی جارہی ہے۔