لاکھوں کے 84موبائل فونز ریکور، اصل مالکان کے سپرد
لاہور (این این آئی) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر سپیشل پولیس ٹیمزجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔۔۔
ایک ہفتہ میں ای گیجٹ ایپ کے ذریعے تقریباً 35 لاکھ روپے مالیت کے 84موبائل ریکور کیے گئے ۔ایس ایس پی محمد نوید اور ڈویژنل ایس پیز نے برآمد ہونے والے موبائل فونز اصل مالکان کے سپرد کیے ۔شہریوں کے قیمتی فونز مختلف وارداتوں میں چھینے گئے ، چوری ہوئے یا گم ہو گئے تھے، موبائل فونز واپس ملنے پر مدعی مقدمات نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔