وکلا کا قتل، بارکونسل کی کال پر لاہور ڈویژن میں ہڑتال

وکلا کا قتل، بارکونسل کی کال  پر لاہور ڈویژن میں ہڑتال

لاہور(کورٹ رپورٹر)سابق سیکرٹری لاہور بار لطیف سرااور ایڈووکیٹ رانا سفیان کے قتل کا معاملہ، پنجاب بار کونسل کی کال پر وکلا نے۔۔۔

 لاہور ڈویژن میں ہڑتال کی سیکرٹری پنجاب بار کونسل کی جانب سے لاہور ڈویژن میں کل ہونے والی ہڑتال کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں پنجاب بار کونسل نے دونوں وکلا کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل عرفان صادق تارڑ سمیت دیگر عہدیداروں نے ہڑتال کی کال دی تھی ۔ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کا کہنا ہے کہ دونوں وکلا کے قتل کا واقعہ سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں