قبضہ مافیا کاپولیس پرحملہ، سب انسپکٹر، 2 کانسٹیبل زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)رائے ونڈ کے علاقے میں قبضہ مافیا کی جانب سے پولیس پر حملہ کیا گیا، جس میں سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق قبضہ کی درخواست پر موقع دیکھنے تھانہ رائیونڈ کے سب انسپکٹر رضوان ٹیم کے ساتھ گئے۔ وہاں موجود قبضہ مافیا کے لوگ سب انسپکٹر اور چار کانسٹیبلز پر حملہ آور ہوگئے، اسی دوران چوکی انچارج جیابگا وقاص ٹیم کو چھڑانے موقع پر پہنچے تو قبضہ مافیا نے ان پر بھی اینٹوں سے حملہ کر دیا۔ ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا ہے کہ ملزموں کے تشدد سے سب انسپکٹر وقاص شدید زخمی ہوئے ، ان کے سرپرچوٹیں آئیں۔ ملزمان کے خلاف قبضہ اور کار سرکار میں مزاحمت کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ جرائم پیشہ کو عبرتناک سزا دیں گے۔