سوسائٹیوں کے فراڈ کے متاثرین سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

 سوسائٹیوں کے فراڈ کے متاثرین  سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے فراڈ سکینڈل کے متاثرین کی داد رسی نہ ہونے کے متعلق کیس 16 جون کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کیلئے 16 جون کو مقرر کرنے کے متعلق کاز لسٹ جاری کی ،جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کریگا،عدالت نے درخواست گزار وکلا کو دلائل دینے کی ہدایت کررکھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں