اسرائیل ، امریکا جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہے : جماعت اسلامی

 اسرائیل ، امریکا جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہے : جماعت اسلامی

لاہور (این این آئی) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی دہشت گرد ہے جس نے دنیا کا امن تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے۔

نیتن یاہو غزہ میں مظالم کی انتہا کرنے کے بعد اب ایران اور دیگر مسلم ممالک کو للکار رہاہے، وقت آگیا ہے کہ اس کو سبق سکھایاجائے ، پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے، او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے، امت مسلمہ کو اتحاد کی ضرورت ہے ۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ غزہ جنگ بندی میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرے ۔ پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیلی اشتعال انگیزی سے خطے کا امن برباد ہو جائے گا۔مسلم ممالک مذمت سے آگے بڑھیں، اسرائیل اور امریکا جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ اسرائیل کا بائیکاٹ کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں