سیالکوٹ کلینک آن ویلز پروگرام اضلاع میں پہلے نمبر پر

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سمبڑیال اور یونین کونسل ہڑر میں قائم کلینک آن ویلز کیمپ کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ کلینک آن ویلز پروگرام میں 37 اضلاع میں پہلے نمبر پر ہے مگر اس کارکردگی کو برقرار رکھنے کیلئے مسلسل محنت اور توجہ کی ضرورت ہے۔