ایل پی جی سلنڈر والی گاڑیوں،ڈرائیورزکیخلاف 32مقدمات

ایل پی جی سلنڈر والی گاڑیوں،ڈرائیورزکیخلاف 32مقدمات

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایس ایس پی پٹرولنگ ہائی وے فتح احمدکاہلوں اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ہائی وے شیخوپورہ طارق جمیل کی خصوصی ہدایات پر۔۔۔

 پٹرولنگ ہائی وے پوسٹ ککڑگل کی ٹیم نے مئی 2025ء میں اوورلوڈنگ ،مبینہ غفلت اور لاپروائی کے مرتکب،غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر رکھنے والی گاڑیوں اور ان کے ڈرائیوروں کے خلاف 32 مقدمات درج کر کے انہیں بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے ان کے سینکڑوں چالان بھی کیے ۔ اس موقع پر پٹرولنگ پوسٹ ککڑگل کے انچارج عباس علی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان گاڑیوں اور ان کے مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج اور انہیں بھاری جرمانے عائد کرنے سمیت ان کے سینکڑوں چالان کرنے کا بنیادی مقصد قومی شاہراہوں پر حادثات کی تعداد کو کم کرنا اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ والدین اپنے کم عمر بچوں کو سڑکوں پر آنے سے سختی سے منع کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں