دیہی مرکز صحت نارنگ میں اینٹی ڈینگی واک ، آگاہی سیمینار

دیہی مرکز صحت نارنگ میں اینٹی  ڈینگی واک ، آگاہی سیمینار

نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)دیہی مرکز صحت نارنگ میں اینٹی ڈینگی واک اور آگاہی سیمینار کا انعقادکیا گیا، ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل سٹاف، نرسز اورسول سوسائٹی نے شرکت کی۔۔۔

مقصد شہریوں میں ڈینگی وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور احتیاطی تدابیر سے روشناس کروانا تھا، اس موقع پر ڈاکٹر طارق سیف ملک حمزہ اسحاق جواہر ناصر اور محمد عارف نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈینگی کی روک تھام صرف سپرے یا دوا سے ممکن نہیں بلکہ عوامی شعور اور صفائی کے اصولوں پر عمل ضروری ہے ،چند اقدامات سے ڈینگی ملیریا سے بچا جا سکتا ہے ،کھلے برتنوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں