گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہونیوالا ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد ڈولفن نے گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہونیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق 2 ڈاکو اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر واردات کررہے تھے ،اہلخانہ نے 15 پر کال کردی۔ مقامی پولیس اور ڈولفن موقع پر پہنچے تو ایک ڈاکو موقع پر گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا ۔ ملزم یاسین کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ شفیق آباد کے حوالے کردیا گیا۔