شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 11 ویں برسی کل منائی جائے گی

شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 11 ویں برسی کل منائی جائے گی

لاہور (آن لائن) شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 11 ویں برسی کل 17 جون کو منائی جائے گی۔

 سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے تمام تنظیمات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شہدا کی قبروں پر حاضری، پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں، شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے ایصال ثواب کی محافل منعقد کی جائیں۔ انہوں نے کہا امید ہے عدلیہ  مظلوموں کو انصاف دینے کیلئے ہماری اپیلوں پر ہمدردانہ غور کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں