سیدنا عثمان غنی ؓکا دور خلافت تاریخ کا سنہری باب :جے یو آئی (س)

لاہور(آئی این پی)جمعیت علما ئے اسلام(س)پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی، ناظم اعلیٰ مولانا ایوب خان، سیکرٹری اطلاعات ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین۔۔۔
ناظم اعلیٰ لاہور مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری رحمت اللہ لاشاری، پیر اکبر ساقی ،مولانا عبیداللہ ، مولانا عرفان شاکر ودیگر ذمہ داروں نے مشترکہ بیان میں کہا سیدنا عثمان غنی ؓکا دور خلافت تاریخ کا سنہری باب ہے ،جامع القرآن حضرت عثمان غنی ؓکا اعزاز ہے ،آپ رضی اللہ عنہم کے فلاحی امور آج تک جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا حضرت سیدنا عثمان غنیؓ کی خدمات دین اسلام کیلئے بیش بہا ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ خلفائے راشدین ؓکے ایام کو سرکاری سطح پر مناکر عام تعطیل کا اعلان کرے۔