پاکستانی سکالر کا علمی کارنامہ: جسم فروشی جیسے حساس موضوع پر پی ایچ ڈی مکمل

 پاکستانی سکالر کا علمی کارنامہ: جسم فروشی  جیسے حساس موضوع پر پی ایچ ڈی مکمل

لاہور(سٹاف رپورٹر)فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی سکالر فرخندہ شاہد خان نے وہ کام کر دکھایا جو پاکستان میں نہ صرف ادبی روایتوں بلکہ سماجی پابندیوں کو بھی چیلنج کرتا ہے۔

 انہوں نے جنوبی ایشیائی انگریزی ادب میں \"جسم فروشی\" جیسے حساس اور ممنوعہ موضوع پر ایک انقلابی تحقیقی مقالہ کامیابی سے مکمل کر کے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی۔ اسے پاکستان میں انگریزی ادب کے شعبے میں پہلا تحقیقی کام قرار دیا جا رہا ہے ۔ یہ تحقیقی کام پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر (سابق وائس چانسلر ایف جے ڈبلیو یو) کی نگرانی میں مکمل ہوا جبکہ ممتاز ادیب اور محقق پروفیسر ڈاکٹر رضوان اختر نے اسے بغیر کسی ترمیم کے پی ایچ ڈی کیلئے منظور کرنے کی سفارش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں