ایران، حماس کوآزادی کے دفاع کا حق :ملی یکجہتی کونسل

ایران، حماس کوآزادی کے دفاع کا حق :ملی یکجہتی کونسل

لاہور(سیاسی نمائندہ)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر الخیر زبیر اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ایران پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں فضائی حملے پر کہا۔۔۔

 ایران، حماس اور فلسطینی عوام کی اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت جائز اور اقوامِ متحدہ کی قرارداد، چارٹر کے مطابق اور اپنی آزادی کے دفاع کا حق ہے ، حماس کی مزاحمت اور ایران کے حملے ثابت کررہے ہیں کہ اسرائیل کمزور، بزدل اور قابلِ تسخیر ہے ، اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے اور اُس کے ناجائز وجود کو خاک میں ملانے کیلئے آپریشن بُنیانٌ مَّرصُوص جیسا جذبہ اور بھرپور و منظم کارروائی کی ضرورت ہے ، امریکی صدر اِس حقیقت کو جان لیں کہ اسرائیل کی ناجائز سرپرستی اور منافقانہ دوغلی پالیسی امریکہ کو دُنیا بھر میں رُسوا کررہی اور مذاہب کے درمیان کشیدگی اور فاصلے پیدا کررہی ہے ۔ مِلی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدور مولانا ہدایت الرحمن، اسد اللہ بھٹو، حافظ محمد اسلم، محمد جاوید قصوری، ڈاکٹر طارق سلیم، عبدالواسع، آزاد کشمیر کے صدر مولانا امتیاز صدیقی اور گلگت بلتستان کے مرکزی قائدین سید سرور شاہ، علامہ شیخ مرزا علی نے مشترکہ بیان میں کہا پاکستان کے عوام برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ ہیں ۔بعد ازاں لیاقت بلوچ نے منصورہ میں صحافیوں سے کہا ایران اور پاکستان کیلئے اسرائیل اور انڈیا کے شیطانی عزائم اور خطرات دونوں ملکوں کے عوام کے مشترکہ خطرات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں