24 گھنٹے : دھواں چھوڑنے والی 105 گاڑیاں تھانوں میں بند

24 گھنٹے : دھواں چھوڑنے والی 105 گاڑیاں تھانوں میں بند

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس کے احکامات کی روشنی میں پنجاب پولیس پبلک سروس ڈلیوری اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل ہے جس کے تسلسل میں 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 545 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 43 ہزار سے زائد چالان اور 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی 519 گاڑیوں کے چالان اور 105 کو تھانوں میں بند کیا گیا۔ دوسری طرف موٹروے پولیس ،انوائرنمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف مہم جاری ہے ۔ترجمان کے مطابق قومی شاہرات پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ماحولیاتی معیارپرپورااترنیوالی گاڑیوں پر ماحول دوست سٹیکرزلگائے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی موٹروے سید فرید علی نے ڈائریکٹر انوائرنمنٹ پروٹیکشن سے بھی ملاقات کی۔ڈی آئی جی کا کہنا تھا ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے موٹروے پولیس اقدامات کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں