چیئرپرسن وزیراعلیٰ انسپکشن کی وزیر قومی ورثہ سے ملاقات

 چیئرپرسن وزیراعلیٰ انسپکشن کی وزیر قومی ورثہ سے ملاقات

لاہور(اے پی پی)چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈ یئر (ر) بابر علاؤالدین نے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن اورنگزیب خان کچھی سے ملاقات کی۔

بابر علاؤالدین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا اس دنیا میں وہی قو میں فلاح اور ترقی پاتی ہیں جو کہ اپنے قومی ورثہ کی حفاظت کرنا جانتی ہیں اور پاکستان اور بر صغیر پاک وہند کا قومی اور ثقافتی ورثہ اس لازوال دولت سے مالامال ہے۔ اس ضمن میں حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب ہمہ وقت اس کی حفاظت کیلئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی اداروں کیساتھ بھی مختلف پراجیکٹس پر شراکت داری پر تیزی سے کام ہو رہا ہے ۔ ترجمان محکمہ مانیٹرنگ کے مطابق ملاقات میں سینئر صحافی سلیمان غنی، مجیب الرحمن شامی اور ایڈمنسٹریٹر ایوان اقبال کمپلیکس انجم وحید بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں قومی ورثے کے مقامات کے تحفظ اور میڈیا اور تعلیم کے ذریعے پاکستان کی ثقافتی شناخت کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ چیئرپرسن نے ورثے سے متعلق ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے مضبوط معائنہ اور فیڈ بیک سسٹم کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔تاریخی تعلیم، قومی بیانیہ اور ثقافتی اثاثوں کو فروغ دینے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں