بجٹ :ٹیپا کو نئی 10سکیمیں شروع کرنے کی منظوری

بجٹ :ٹیپا کو نئی 10سکیمیں شروع کرنے کی منظوری

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں ایل ڈی اے کی ذیلی ایجنسی ٹیپا کو نئی 10 سکیمیں شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

نئی سکیموں کیلئے کل 60 کروڑ 32 لاکھ روپے کا تخمینہ بجٹ میں شامل کیا گیا۔ ٹیپا کو نتھا سنگھ گاؤں میں سڑکوں کی بحالی،رکھ پادری روڈ کی مرمت و بحالی،بیدیاں روڈ سے ملحقہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت ، مین برکی روڈ کی اپگریڈیشن کی سکیم کو بھی بجٹ میں شامل کر لیا گیا۔ ٹیپا کی ان سکیموں سے دیہی اور نیم شہری علاقوں کی آمدورفت میں بہتری آئے گی۔ ٹیپا نے شہر میں مختلف مقامات پر ٹریفک انٹرسیکشن اپ گریڈ کرنے کی تجاویز بھی دی تھیں جنہیں بجٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ شہر میں ٹریفک کے بڑے مسائل کے باوجود انٹرسیکشن سکیموں کو رد کر دیا گیا۔ ٹیپا کی نئی سکیمیں لاہور کے مشرقی اور مضافاتی علاقوں میں شروع ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں