ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی چیک کرنے کیلئے کمیشن مقرر کرنے کی درخواست پر جواب طلب

 ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی  چیک کرنے کیلئے کمیشن مقرر کرنے  کی درخواست پر جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی چیک کرنے کیلئے کمیشن مقرر کرنے کی درخواست پر حکومت پنجاب سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

رجسٹرار آفس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے اعتراض عائد کیا تھا،وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا ادویات کی فراہمی بارے حکومتی رپورٹ درست نہیں، ہسپتالوں میں ادویات فراہم نہیں کی جا رہیں،حکومت کا ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کا دعویٰ درست نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں