پنجاب یونیورسٹی ، انڈر گریجوایٹ داخلے ، دوسرے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن شروع

پنجاب یونیورسٹی ، انڈر گریجوایٹ  داخلے ، دوسرے انٹری ٹیسٹ  کی رجسٹریشن شروع

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی میں انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے لئے دوسرے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔

پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق 2025 سیشن میں داخلے کے لئے امیدوار 4 جولائی تک انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا پہلے انٹری ٹیسٹ میں شامل ہونے والے امیدوار بھی دوبارہ ٹیسٹ دینے کے اہل ہوں گے ۔ دوسرا انٹری ٹیسٹ 20 جولائی کو متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں