مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں 108املاک سربمہر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 108املاک سربمہرکر دیں۔
ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ، فیصل ٹاؤن، نیو گارڈن ٹاؤن میں 42املاک سیل کر دیں۔ شادمان، شاہ جمال،نیو مسلم ٹاؤن ، مین یو بی ڈی کینال روڈ پر33املاک سربمہرکر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران وحدت روڈ، سبزہ زار میں 33املاک سیل کیں۔