سکولوں میں عرصہ دراز سے تعینات اساتذہ کو ہٹانے کا فیصلہ

لاہور(این این آئی)سکولوں میں عرصہ دراز سے تعینات اساتذہ کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا،اپ گریڈسکولوں میں تخلیق کی گئی 26 ہزار نئی اسامیاں پر انے اساتذہ سے پر کی جائیں گی۔
مذکورہ اسامیوں پر ایک بھی نیاٹیچر بھرتی نہیں کیا جائے گا۔ سکولوں میں تخلیق کی گئی 26 ہزار نئی اسامیاں ریشنلائزیشن سے پر کی جائیں گی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے اپ گریڈ سکولوں میں ایس این ای کے مطابق واچ لسٹ کو اپ ڈیٹ کردیا۔ سکول انفارمیشن سسٹم پر پیلا رنگ سرپلس اساتذہ کو ظاہر کرے گا۔سرخ رنگ سکول میں مزید کتنے اساتذہ درکار ہیں کو ظاہر کرے گا۔سبز رنگ اس بات کی علامت ہوگا کہ سکول میں اساتذہ بچوں کی تعداد کے مطابق ہیں،پروموشن وڈسپوزل پر موجود اساتذہ کے تبادلوں کے بعد خود کار نظام کے تحت ریشنلائزیشن کئے جانے کا امکان ہے ۔ خود کار نظام کے تحت سرپلس اساتذہ کو ان سکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا جہاں ٹیچرزکی کمی ہو گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے بنائی گئی ریشنلائزیشن پالیسی تاحال کیبنٹ سے منظورنہیں کر ائی گئی۔