ٹولنٹن مارکیٹ میں صرف گوشت کی فروخت کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ٹولنٹن مارکیٹ میں سلاٹرنگ و آپریشنل امور بارے ٹھوس میکانزم بنانے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ٹولنٹن مارکیٹ سے منسلک نالے کے اوپر سلاٹر ہاؤس کے مجوزہ ڈیزائن کا بھی جائزہ لیا گیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور نیسپاک ٹیم نے مجوزہ ڈیزائن بارے بتایا فیروز پور روڈ سے جیل روڈ تک نالے کے رائٹ آف وے کو بہتر بنایا جائے گا۔ مارکیٹ سے میٹ کی سلاٹرنگ مجوزہ سلاٹر ہاؤس میں منتقل کی جائے گی۔ مارکیٹ میں میٹ کی صرف فروخت کی اجازت ہو گی، سلاٹرنگ نہیں ہو گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا مارکیٹ کی اپ گریڈیشن تکمیل کے قریب ہے ،ٹولنٹن مارکیٹ کمیٹی میں مقامی تاجروں سمیت تمام متعلقہ اداروں کو شامل کر رہے ہیں ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا ٹولنٹن مارکیٹ میں آنے والی مرغیوں کی انسپکشن اور سلاٹرنگ کیلئے ایس او پیز کا نفاذانتہائی ضروری ہے۔