دوہرے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے 2 ملزم بری
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے دوہرے قتل کیس میں سزائے موت پانیوالے 2 ملزموں کو بری کر دیا۔
عدالت نے قرار دیا شواہد ناکافی اور ناقابلِ بھروسہ ہیں، لہٰذا سزا برقرار نہیں رکھی جا سکتی۔ ملزموں پر 2020 میں 2 بھائیوں طاہر اور لیاقت کو قتل کرنے کا الزام تھا۔