گونگا بہرا نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
قصور(خبرنگار)کنگن پور میں جواں سالہ گونگا بہرا معذور نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا۔۔۔
27 سالہ بشارت علی ذہنی طور پر معذور گھر کے قریب ریلوے پٹڑی پر چل رہا تھاکہ اچانک کراچی ایکسپریس آگئی اور بشارت علی گونگا بہرا ہونے کی وجہ سے سائرن نہ سن سکا اور ٹرین کی زد میں آکر موقع پرچل بسا،پولیس تھانہ کنگن پور مصروف کارروائی ہے۔