2منشیات فروشوں سے 45 لٹرشراب، سوا کلو چرس برآمد

2منشیات فروشوں سے 45 لٹرشراب، سوا کلو چرس برآمد

قصور(نمائندہ دنیا)پولیس نے مختلف مقامات پرکارروائیاں کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے 45لٹردیسی شراب اورسواکلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔

پولیس تھانہ اے ڈویژن نے خفیہ اطلاع ملنے پر ٹبہ کدوواں والا سے اﷲ وسایا کو 20لٹر دیسی شراب،کوٹ غلام محمدخاں سے آفاق کو 25 لٹر دیسی شراب سمیت پکڑلیا۔ تھانہ کوٹ رادھاکشن پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر مرالی اوتاڑ سے منشیات فروش محمد اکرم کو قابو کر کے 1350گرام چرس قبضہ میں لے لی، پولیس مصروف کارروائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں