پی آئی سی کے آؤٹ ڈور میں ایک گھنٹہ تک بجلی بند

پی آئی سی کے آؤٹ ڈور  میں ایک گھنٹہ تک بجلی بند

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پی آئی سی کے آؤٹ ڈور میں ایک گھنٹہ تک بجلی بند رہی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی سی آؤٹ ڈور کی بجلی اچانک چلی گئی اور جنریٹر بھی خراب نکلا جس کے باعث دل کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک گھنٹہ تک بجلی نہ ہونے کے باعث مریضوں میں تشویش پائی جارہی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں