الہ آباد :پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس 6 روز سے بند
الہ آباد(نمائندہ دنیا)پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس 6 روز سے بند، صارفین شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق شہر میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ اور وائی فائی سروس گزشتہ 6 روز سے معطل ہے۔۔۔
جس کے باعث درجنوں صارفین، طلبا اور تاجر شدید مشکلات اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں، متعدد علاقوں میں پی ٹی سی ایل کے نمبرز مکمل طور پر خاموش ہو چکے ہیں، جبکہ کمپنی کی جانب سے مسئلے کے حل کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا جا سکا،صارفین مدثر علی ،ابراہیم ،صفدر ،اعظم علی ،شکیل احمد ،اسامہ ،سمیر ،یاسر علی ودیگر کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل پی ٹی سی ایل کے مقامی دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں، مگر تاحال کوئی تسلی بخش جواب یا بہتری نہیں ملی، انٹرنیٹ بندش کی وجہ سے آن لائن کلاسز لینے والے طلبا اور کاروباری افراد کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا ہے ، عوامی و سماجی حلقوں نے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اہم عوامی مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور سروس کو جلد از جلد بحال کروایا جائے۔