موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 1 شخص زخمی

موٹرسائیکل سواروں کی  فائرنگ، 1 شخص زخمی

قصور(نمائندہ دنیا)شہر کے نواح میں 2 موٹرسائیکل سواروں نے فائر مارکر ایک شخص کو زخمی کردیا۔۔۔

 132کے وی گرڈ سٹیشن کے رہائشی علی اکبر نے پولیس تھانہ اے ڈویژن کو بتایا کہ شاہ کالونی کے نزدیک علی احمد ذیشان کے ہمراہ جارہاتھا کہ آنے والے 2 موٹرسائیکل سواروں نے فائر مارکر زخمی کردیا، پولیس مصروف کارروائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں