پیف کے 32 ہونہار طلبا کی کیڈٹ کالج حسن ابدال میں تربیت شروع
لاہور (خبر نگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 32 ہونہار طلبا کا کیڈٹ کالج حسن ابدال میں تربیتی سفر کا آغاز ہوگیا۔
40 روزہ خصوصی تربیتی پروگرام طلبا کو اکتوبر میں کیڈٹ کالج حسن ابدال میں ہونے والے داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کیلئے ہو رہا ہے ۔یہ طلبا ان خوش نصیبوں میں شامل ہیں جنہوں نے 8ویں نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت تحریری امتحان میں شاندار کارکردگی دکھائی اور کیڈٹ کالج حسن ابدال میں تربیت کیلئے منتخب ہوئے۔