جناح ہسپتال پلمانالوجی وارڈ میں میڈیکل تھراکوسکوپی مشین کا افتتاح
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جناح ہسپتال میں سانس و دمہ کے مریضوں کے علاج میں ایک اورآسانی پیدا کردی گئی۔
پرنسپل پروفیسر طیبہ وسیم اور پروفیسر ایوب مرزا نے پلمانالوجی وارڈ میں میڈیکل تھراکوسکوپی مشین کا افتتاح کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ مشین مخیر حضرات کی مدد سے نصب کی گئی۔ پروفیسر طیبہ وسیم کا کہنا تھا امید کرتی ہوں اس کاوش سے مریضوں کے علاج میں بہتری آئے گی۔ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پرو فیسر ایوب مرزا نے کہا مشین سے کیمرے کے ذریعے پھیپھڑوں کی جھلی کے امراض ٹی بی، کینسر وغیرہ کا علاج کیا جاتا ہے ۔ پلمانالوجی وارڈ میں اپنی مدد آپ کے تحت مریضوں کو سہولیات کا سلسلہ جاری رہے گا۔