بنگلہ دیش کی جامعات کے وفد کے یونیورسٹیوں کے دورے

بنگلہ دیش کی جامعات کے وفد کے یونیورسٹیوں کے دورے

لاہور(خبر نگار)بنگلہ دیش کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور دیگر سٹاف پر مشتمل وفدنے پنجاب یونیورسٹی اورجی سی یو کا دورہ کیا۔

اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ تحقیق کے فروغ، اساتذہ وطلبا کے وفود کے تبادلے سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے معاہدے کئے گئے ۔پنجاب یونیورسٹی میں وائس چانسلرڈاکٹر محمد علی نے وفد کا استقبال کیا۔  وفدمیں وائس چانسلر نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالحنان ، وائس چانسلر ڈیفوڈل انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر ایم ڈی لطف الرحمن، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایشیا پیسفک ڈاکٹر قمرالاحسن، وائس چانسلر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی آزادی و دیگرشامل تھے۔ علاوہ ازیں وفد نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔ وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چودھری نے وفد کا استقبال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں