ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

قصور(نمائندہ دنیا)ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی، موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تلونڈی کے قریب ڈاکوؤں نے محمدعلی سے 87ہزار نقدی چھین لی، قادر آباد صدر کے نزدیک ڈاکوؤں نے فیضان اعجاز سے 60ہزار نقدی، موبائل فون اور لیپ ٹاپ چھین لیا، گوہڑ جاگیر منڈی عثمانوالہ کے قریب ڈاکوؤں نے شفقت سے 16ہزار نقدی اور موبائل فون وغیرہ چھین لیا، بائی پاس صدر کے نزدیک ڈاکوؤں نے نعمان سعید سے 17ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا، انڈسٹریل ایریا بائی پاس چونیاں کے قریب ڈاکوؤں نے محمدنوید سے 37ہزار نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی، پیرووالا روڈ پر نامعلوم ملزم جمشید کے گھر میں داخل ہوکر آدھا تولہ سونا، 50ہزار نقدی اور دیگر سامان چوری کرکے فرارہوگئے ،کوٹ رادھاکشن سے ذوالفقارعلی کی موٹرسائیکل ،ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی سے محمدزین کی موٹرسائیکل ، کہنہ روڈ شادمان کالونی سے وقارعلی کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، پولیس مصروف کارروائی ہے۔