کمپنی نے جدیدپتھالوجی مشینیں پی آئی سی میں منتقل کر دیں

کمپنی نے جدیدپتھالوجی مشینیں پی آئی سی میں منتقل کر دیں

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)پی آئی سی میں مبینہ طور پر مہنگے داموں لیبارٹری کٹس لینے اور مشینوں کی عدم فراہمی پر اہم پیش رفت ہوگئی،روزنامہ دنیا کی خبر پر نجی کمپنی نے جدید پتھالوجی مشینیں ہسپتال منتقل کر دیں جن کی تصاویر حاصل کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ایک سال سے نجی کمپنی ٹینڈر کے مطابق اور انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے ہسپتال میں مشینیں فراہم نہیں کر رہی تھی ۔پی آئی سی میں مریضوں کے ٹیسٹ پرانی مشینوں پر ہی کئے جا رہے تھے ۔ پتھالوجی کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعدد مراسلے بھی ایم ایس کو لکھے گئے تھے ۔دوسری طرف ایم ایس کی جانب سے تاحال مہنگے داموں لیبارٹری کٹس لینے پر انکوائری کمیٹی نہیں بنائی جا سکی۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے پی وی ایم ایس رولز کو تبدیل کرنے اور مبینہ طور پر سنگل بیڈر کمپنی کو نوازنے کے حوالے سے بھی کوئی اقدامات نہیں کئے جا سکے ۔ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر عامر بٹ کا کہنا تھا مہنگے داموں لیبارٹری کٹس لینے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیئرمین بوم فرقد عالمگیر کی ہدایت پر بنائی جائے گی ،جب تک محکمہ صحت انکوائری کمیٹی بنانے کا نہیں کہہ گا تب تک کمیٹی نہیں بنے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں