ماس ٹرانزٹ : آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم متعارف کر انے کا فیصلہ

ماس ٹرانزٹ : آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم متعارف کر انے کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) لاہور میں ماس ٹرانزٹ اور فیڈر بسوں میں جدید کرایہ وصولی کے نظام کی راہ ہموار ہوگئی۔ آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم متعارف کر انے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پنجاب حکومت نے بجٹ 2025-26 میں فیئر کلیکشن سسٹم کیلئے 5کروڑ روپے مختص کر دئیے ۔جدید نظام کے تحت مسافر بس کارڈ یا اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے کرایہ ادا کر سکیں گے ۔بسوں میں خودکار اعلانات کا نظام بھی متعارف کر ایا جائے گا تاکہ مسافروں کو اگلے سٹاپ کی پیشگی اطلاع ملتی رہے ۔خصوصی افراد کیلئے ہر فیڈر بس میں ریمپ اور مخصوص نشستیں فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔بسوں کی سکیورٹی کیلئے بھی اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں، دروازوں میں جدید سینسر نصب کئے جائیں گے جبکہ سفر کے دوران نگرانی کیلئے کیمرے بھی بسوں کا حصہ ہوں گے ۔اس وقت لاہور کے فیڈر روٹس پر 188 سپیڈو بسیں چل رہی ہیں لیکن بیشتر میں آٹومیٹڈ مشینیں خراب ہیں۔خصوصی افراد کیلئے ریمپ کی سہولت میسر ہے اور نہ ہی بسوں میں وائی فائی جیسی جدید سہولیات موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں