پی ایچ اے کے زیر اہتمام پارکس میں بہتری کے اقدامات

لاہور(این این آئی)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور کی جانب سے پارکس اور شہری تفریحی مقامات کو مزید خوبصورت اور سہولیات سے آراستہ بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایڈمن صولت حیات وٹو نے شہر کے مختلف پارکس کا دورہ کیا، جن میں نشتر کالونی کے غوثیہ پارک، اسامہ بلاک پارک، بلال پارک، سروبا پارک، عمار پارک، احسان پارک، سلمان بلاک پارک، یاسر بلاک پارک اور وینس ہاؤسنگ سکیم ایل ڈی اے پارک شامل ہیں۔ انہوں نے دورے کے دوران پارکس میں جاری بہتری کے کاموں بشمول شجرکاری، لائٹنگ، صفائی، جاگنگ ٹریکس، گھاس، فلاور بیڈز کی دیکھ بھال اور پانی کی فراہمی کے نظام کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر ایڈمن نے متعلقہ افسروں کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے پارکس کی مستقل نگہداشت اور بہتری پر زور دیا۔