دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال، الرٹ رہنے کی ہدایت

 دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی  صورتحال، الرٹ رہنے کی ہدایت

قصور(خبرنگار)ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیر صدارت ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے محکمانہ تیاریوں بارے جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔۔۔

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر، ریسکیو1122، ایری گیشن، پی ڈی ایم سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنرعمران علی نے تمام متعلقہ محکموں کے افسروں کو دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں