وزیراعلیٰ کلینک آن ویلز توسیعی پروگرام کا افتتاح آج کرینگی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کلینک آن ویلز توسیعی پروگرام کی افتتاحی تقریب آج ہوگی، 667 نئی گاڑیاں بریگیڈ میں شامل ہونگی، یہ پراجیکٹ اب تک 95 لاکھ سے زائد افراد کو طبی سہولیات فراہم کر چکا ہے۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے ڈی جی ہیلتھ آفس اور فوٹریس سٹیڈیم میں اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سائرہ افضل تارڑ بھی موجود تھیں۔ اجلاس میں تقریب کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ افتتاحی تقریب آج فوٹریس سٹیڈیم میں ہوگی، مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ہوں گی۔