مختلف علاقوں میں 50بس شیلٹرز کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ

 مختلف علاقوں میں 50بس شیلٹرز  کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے لاہور کے مختلف علاقوں میں 50 بس شیلٹرز کی اپ گریڈیشن کا پلان تیار کرلیا۔

منصوبے کے تحت یہ شیلٹرز نجی کمپنی کو ٹھیکے پر دئیے جائیں گے جنہیں جولائی میں باقاعدہ آؤٹ سورس کر دیا جائے گا۔ شیلٹرز کی تزئین و آرائش کیلئے نجی شعبے سے اظہار دلچسپی طلب کیا گیا ہے ۔ ہر بس شیلٹر کے اندر ایک کیوسک تعمیر کیا جائے گا جہاں چھوٹے کاروباری سٹالز، ٹک شاپس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد بس سٹاپس کو مسافر دوست بنانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں