بجٹ میں پولیس سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی نظرانداز

لاہور(مدثر حسین سے)پنجاب کے بجٹ میں دہشتگردوں سے لڑنے والے اور خفیہ رپورٹنگ کرنے والے پنجاب پولیس کے اہم یونٹ نظر انداز کر دئیے گئے۔
سپیشل برانچ کا بجٹ کم کر دیا گیا جبکہ سی ٹی ڈی کے بجٹ میں خاطرخواہ اضافہ نہیں کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق سپیشل برانچ کا بجٹ 6 ارب 22 کروڑ روپے مختص کیا گیا۔ رواں مالی سال سپیشل برانچ کو 7 ارب سے زائد کا بجٹ دیا گیا۔ سی ٹی ڈی پولیس کیلئے 7 ارب 90 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا، صرف3کروڑ کا اضافہ کیا گیا۔ غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے بنائے جانے والے یونٹ ایس پی یو کے بجٹ میں بھی صرف 3 کروڑ کا اضافہ کیا گیا۔ایس پی یو کے لئے 6 کروڑ 60 لاکھ کا بجٹ مختص کیا گیا۔ رضا کار فورس ختم ہونے کے باوجود 22 کروڑ 44 لاکھ کے فنڈز مختص کر دئیے گئے۔