میڈیکل سٹی کی تعمیرکے لئے اراضی کی نشاندہی کر لی گئی

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)لاہور میں میڈیکل سٹی کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ روڈ میپ 25-29 کے تحت لاہور میڈیکل سٹی کا قیام کیا جائیگا۔
دستاویز کے مطابق میڈیکل سٹی چار ہزار کنال اراضی پر تعمیر کیا جائیگا۔چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات پر ایل ڈی اے نے جگہ کی نشاندہی کا عمل مکمل کر لیا۔ایل ڈی اے سٹی موضع طور وڑائچ میں جگہ کی نشاندہی کی گئی ۔ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے جگہ کی قیمت 45 ارب روپے لگائی گئی ہے ،رقم ایل ڈی اے کو منتقل کر کے جگہ حاصل کی جائیگی۔وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں سٹیئر نگ کمیٹی بھی قائم کر دی۔ ایس ایم بی آر، اے سی ایس، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ، سیکرٹری ہائوسنگ بطور ممبر کمیٹی کا حصہ ہیں، کمیٹی جگہ کے استعمال بارے تجاویز پیش کریگی۔