مبینہ پولیس مقابلہ کیس،مقتول کا مقدمہ ایف آئی اے منتقل کرنے کا حکم

مبینہ پولیس مقابلہ کیس،مقتول کا  مقدمہ ایف آئی اے منتقل کرنے کا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں مبینہ پولیس مقابلے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے مقتول رضوان کا مقدمہ ایف آئی اے منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس علی ضیا باجوہ نے انسپکٹر حسن عمران کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت مقتول کے وکیل نے موقف اختیار کیا رضوان پولیس کی حراست میں قتل ہوا، پولیس نے مقدمہ ایف آئی اے کو بھجوانے کے بجائے خود ہی تفتیش شروع کردی جو کسٹوڈیل ڈیتھ اینڈ ٹاچر ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ۔ڈی پی او قصور نے بتایا مبینہ ملزم رضوان کی ہلاکت کی پولیس فائل ایف آئی اے کے حوالے کردی ، معاملے کی تین بار انکوئری ہوچکی،ملزم کی ہلاکت پولیس حوالگی میں نہیں ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں