چکن گوشت کی قیمت میں مزید 37 روپے کلو اضافہ

لاہور(این این آئی،آئی این پی)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 37 روپے کے مزید اضافے سے 461 روپے۔۔۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت 25 روپے اضافے سے 318 روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 287 روپے درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔ ادھر لاہور میں پانچ دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 95 روپے کلو کا اضافہ ہو گیا ۔سرکاری نرخنامے کے مطابق گوشت کا پرچون ریٹ 366 سے بڑھ 461 روپے ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں چکن کا صافی گوشت 550 روپے کلو تک پہنچ گیا، ٹولنٹن مارکیٹ میں مرغی کا صافی گوشت 500 روپے کلو ہو گیا جبکہ بون لیس چکن 600 روپے کلو فروخت کیا گیا۔