سی بی ڈی: انفارمیشن ٹیکنالوجی سٹی میں پریمیم رہائشی پلاٹس کی نیلامی

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں پریمیم رہائشی پلاٹس کی نیلامی این ایس آئی ٹی ریزیڈینشیا کے بینر تلے منعقد کی گئی، جو پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے آئی ٹی سٹی کا ایک رہائشی منصوبہ ہے۔
نیلامی میں تقریباً 4.5 کنال کے چار رہائشی پلاٹس پیش کئے گئے۔ اس موقع پر مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی، نیلامی کے نتیجے میں 2.288 ارب روپے کی خطیر سرمایہ کاری حاصل ہوئی۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے کہا یہ نیلامی سرمایہ کاروں کے ہمارے وژن پر اعتماد کی مظہر ہے۔