ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور ٹی او آرز میں تبدیلی منظور

 ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں  اور ٹی او آرز میں تبدیلی منظور

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کونسل کا اجلاس پیسک ہاؤس میں ہوا جس میں یک نکاتی ایجنڈے پر غور ہوا۔

پرائس کنٹرول کونسل نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور ٹی او آرز میں تبدیلی کی منظوری دی۔ اب ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری کے بجائے ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی میں بطور ممبر شامل کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں