محکمہ سکول ایجوکیشن کے افسروں ملازمین کیلئے اعزازیہ کا اعلان

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن کے انتظامی افسروں، ملازمین کو خصوصی اعزایہ دینے کا اعلان کردیا گیا۔
78 افسروں اور ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ دی جائے گی۔مجموعی طور پر 45 لاکھ 7 ہزار روپے سے زیادہ دئیے جائیں گے ۔2 لاکھ سے زائد کا اعزازیہ ڈی پی آئی سیکنڈری کو دیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 20 ملازمین کو اعزازیہ دیا جائیگا۔