محکمہ ہاؤسنگ میں پہلی بار اندرونی احتساب بورڈ قائم

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)محکمہ ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ میں پہلی دفعہ اندرونی احتساب بورڈ قائم کر دیا گیا، بورڈ محکمہ ہاؤسنگ اور ذیلی اداروں میں کرپشن شکایات کے خلاف کارروائی کرے گا۔
بورڈ بدعنوانی کی تحقیقات کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی تجویز کرے گا۔محکمہ ہاؤسنگ، اتھارٹیز اور ایجنسیوں میں اصلاحات، پالیسی اقدامات کی سفارش بھی کرے گا۔ سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بورڈ کے کنوینر مقرر،سیکشن آفیسر (ڈسپلن) کو بورڈ کا سیکرٹری نامزد کر دیا گیا۔